Results 1 to 5 of 5

Thread: ایک پروفیسر

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default ایک پروفیسر


    ایک پروفیسر اپنی فلاسفی Ú©ÛŒ کلاس میں طلباء Ú©Û’ سامنے Ú©Ú¾Ú‘Û’ تھے پروفیسر صاØ+ب Ú©Û’ سامنے میز پر چند چیزیں Ù¾Ú‘ÛŒ تھیں۔۔پروفیسر صاØ+ب Ù†Û’ بنا Ú©Ú†Ú¾ کہے سامنے میز سے شیشے کا جگ اٹھایا اور اس میں چھوٹی چھوٹی گیندیں ڈالنی شروع کر دیں یہاں تک کہ جگ بھر دیا۔۔انھوں Ù†Û’ کلاس سے پوچھا
    "کیا جگ بھر گیا؟"
    جی جناب! بھر گیا۔۔۔کلاس کے تمام طلبا ء نے یک زبان جواب دیا
    اس Ú©Û’ بعد پروفیسر صاØ+ب Ù†Û’ کنکریوں سے بھرا باکس اٹھایا اور تمام کنکریاں جگ میں ڈال دیں اور جگ Ú©Ùˆ تھوڑا سا ÛÙ„Ø§ÛŒØ§Û”Û”Û”Ú©Ù†Ú©Ø±ÛŒØ ÚºÚ¯ÛŒÙ†Ø¯ÙˆÚº Ú©Û’ درمیاں موجود خلاء میں بیٹھ گئیں۔پروفیسر صاØ+ب Ù†Û’ پھر کلاس سے پوچھا
    "جگ بھرا ہے نا؟"
    کلاس نے پھر اثبات میں جواب دیا

    اب پروفیسر صاØ+ب Ù†Û’ ریت کا ڈبہ اٹھایا اور جگ میں ڈال دیا ۔۔ریت Ù†Û’ کون سا پہلے والی چیزوں Ú©Ùˆ باہر نکالنا تھا ریت ان چیزوں پر جا کر بیٹھ گئی۔۔
    پروفیسر صاØ+ب Ù†Û’ وہی سوال پوچھا
    "جگ بھرا ہے نا؟"
    اس بار بھی جواب ہاں میں ہی تھا

    اب پروفیسر صاØ+ب Ù†Û’ دو عدد جوس Ú©Û’ ڈبے نکالے اور جگ میں انڈیل دیے۔۔جوس Ú©Û’ ڈبے میں موجود جوس ریت میں جذب ہو گیا۔۔۔ایک بھی قطرہ باہر نہ گرا
    تمام طلباء کھلکھلا کر ہنس پڑے۔۔

    اب پروفیسر صاØ+ب گویا ہوئے

    "یہ جگ آپ Ú©ÛŒ زندگی ہے اور چھوٹی چھوٹی گیندیں آپ Ú©ÛŒ زندگی Ú©Û’ اہم Ø+صے ہیں جیسے آپ Ú©ÛŒ فیملی،آپ Ú©Û’ دوست،آپ Ú©Û’ اہم شوق اور آپ Ú©ÛŒ صØ+ت وغیرہ۔۔اگر باقی ہر چیز Ú©Ú¾Ùˆ جائے لیکن یہ چیزیں آپ Ú©Û’ پاس موجود ہوں تب بھی آپ Ú©ÛŒ زندگی مکمل ہے جیسے صرف گیندوں سے ہی جگ مکمل تھا۔۔"

    پروفیسر صاØ+ب Ù†Û’ بات جاری رکھی

    "کنکریاں آپ Ú©ÛŒ زندگی Ú©Û’ چھوٹے چھوٹے Ø+صے ہیں جیسی نوکری،گھر اور گاڑی وغیرہ اور ریت آپ Ú©ÛŒ زندگی Ú©Û’ باقی وہ تمام Ø+صے جو ان چیزوں Ú©Û’ علاوہ ہیں۔۔۔اگر آپ جگ میں ریت پہلے رکھتے تو گیندوں اور کنکریوں Ú©Û’ لیے جگہ نہ بچتی زندگی میں بھی ایسا ہی ہے اگر آپ پہلے غیر اہم چیزوںکو سامنے رکھیں Ú¯Û’ تو اہم چیزوں Ú©Û’ لیے آپ Ú©ÛŒ زندگی میں کوئی جگہ نہیں بچے گی۔ہمیشہ ان چیزوں پر پہلے توجہ دیں جو آپ Ú©ÛŒ Ø+قیقی خوشیاں ہیں۔"

    انھوں نے بات جاری رکھی
    "
    ۔اپنے بچوں ،اپنی بیوی اپنے والدین کے ساتھ وقت گزاریں۔بیوی بچوں کو باہر کھانے پر لے کر جائیں۔کھیل کے لیے وقت نکالیں ۔۔کبھی کبھی گھر کے کاموں میں بیوی کی مدد کریں۔
    چھوٹی چھوٹی گیندوں Ú©ÛŒ جانب پہلے توجہ دیں انھیں پہلے جگ میں ڈالیں یعنی اپنی زندگی Ú©ÛŒ ترجیØ+ات پر نظر دوڑائیں اور اہم چیزوں Ú©Ùˆ پہلے سامنے رکھیں اور ریت Ú©Ùˆ بعد میں رکھیں غیر اہم چیزوں Ú©Ùˆ بعد میں رکھیں۔"

    ایک طالب علم نے ہاتھ بلند کیا
    "سر میرا ایک سوال ہے گیند،کنکریاں اور ریت کا تو پتا چل گیا لیکن یہ جوس کے ڈبوں کا ہماری زندگی میں کیا کردار ہے؟"

    "مجھے بہت خوشی ہوئی کہ تم Ù†Û’ یہ سوال کیا"۔۔پروفیسر صاØ+ب Ù†Û’ مسکرا کر جواب دیا۔۔۔

    "جوس کے دو ڈبوں نے بھرے ہوئے جگ میں جذب ہو کر دکھا دیا کہ آپ کی زندگی کتنی ہی مکمل یا کتنی ہی مصروف کیوں نا ہو پھر بھی آپ کے پاس دو گھڑی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر جوس پینے کا وقت نکل ہی آتا ہے۔"





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default

    wah jee kiya sabaq hia../up/up

  3. #3
    Cute PaRi's Avatar
    Cute PaRi is offline ♥Häppïnëss ïs Süċċëss♥
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    ♥ündër möthër's fëët♥
    Posts
    9,560
    Mentioned
    132 Post(s)
    Tagged
    9855 Thread(s)
    Rep Power
    1533328

    Default

    bhot umda
    ​
    ​paspayi2 zps86d6ac40 - ایک پروفیسر

  4. #4
    Join Date
    Nov 2013
    Location
    Dream Land
    Age
    28
    Posts
    3,220
    Mentioned
    97 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Rep Power
    429514

    Default

    ​ zbrdst hy..........


  5. #5
    asif971's Avatar
    asif971 is offline ~Δωαяα Ƥαɢαℓ Ɖɛɛωαиα~
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Gali k moR pe
    Posts
    2,606
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    529 Thread(s)
    Rep Power
    214766

    Default


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •